کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہرہ برادری نے منگل کو عید الفطر کا تہوار جوش و جذبہ سے منایا، نماز عید کا مرکزی اجتماع صدر کے علاقے میں بوہری جماعت خانہ میں منعقد ہوا علاوہ ازیں ناظم آباد ، آرام باغ سمیت دیگر مقامات پر بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔