وی آئی پیز اور سفارت کاروں سمیت بڑی تعداد میں شہری فیصل مسجد میں نماز عید ادا کریں گے

April 10, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وی آئی پیز اور سفارت کاروں سمیت بڑی تعداد میں شہری فیصل مسجد میں نماز عید ادا کریں گے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس پر مسرت موقع پر امن عامہ کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لئے دو اسسٹنٹ کمشنروں اور دو مجسٹریٹس کو خصوصی ذمّہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ کیپٹل پولیس نے اپنا سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ 2500 افسر اور جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔