31 سماج دشمن گرفتار، اسلحہ، 8مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

April 10, 2024

اراولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے خاتون منشیات فروش سمیت 15ملزموں کو گرفتار کرکے 10کلو سے زیادہ چرس، 130 گرام ہیروئن اور70لٹرشراب برآمد کرلی ۔ 9ملزموں سے 8 پستول ، ایک خنجر برآمد کر لیا گیا ۔پیرودھائی پولیس نے 2رکنی موٹرسائیکل چور گروہ کو گرفتار کرکے 2چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے ۔تھانہ آبپارہ پولیس نے جڑواں شہروں سے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے دوارکان کو گرفتار کرکے چھ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔ انسداد رابری و ڈکیتی یو نٹ پولیس نے گھریلو چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث تین عورتوں سے سوا 23 لاکھ روپے مالیت کے طلا ئی زیورات اور نقدی برآمد کرلی ۔