پولیس کچے کے ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے، خالد مقبول

April 10, 2024

فائل فوٹو

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہپولیس کچےکے ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے، پولیس سے لوگوں کا اعتبارختم ہوجائےگا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کےخلاف اختیارات مانگے ہیں،کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر لوگ اطمینان کاسانس لینے کے بجائےخوف کا شکار ہوتے ہیں۔

خالد مقبول نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے کے شہریوں کو چاقو رکھنےکی بھی خواہش نہیں، اپنا دفاع کرنے اور اپنےبچوں کے مستقبل کافیصلہ کرنےکاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک کا سوچنا ہوگا، اس وقت ملک بڑےچیلنج کاسامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے بچوں اور بہنوں کی جرت کے نام یہ دن منسوب کرناچاہیے۔