فارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، شیخ رشید

April 10, 2024

فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہفارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔

راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ نے چاہا تو ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے، دعا ہے اللہ ملک کے معاشی اور اقتصادی حالات بہتر کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہارا ہوا ہوں، زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا.

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجھے امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ 9 مئی میں بےگناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے، سانحہ 9 مئی میں جن لوگوں نے جرم کیا ان کا ٹرائل کیا جائے۔