اسلام آباد پولیس کا اپنے شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑے کھانے کا اہتمام

April 10, 2024

فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے عید کے موقع پر اپنے شہداء کے خاندانوں کے لیے بڑے کھانے کا اہتمام کیا ہے، تمام شہداء کے خاندانوں کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر مدعو کیا گیا۔

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر حسن رضا سمیت تمام سینئر پولیس افسران نے شہداء کی فیملیز کے ساتھ عید منائی۔

اس حوالے سےترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہداء کی فیملیز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شہداء کی فیملیز نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے 62 افسران و جوانوں نے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کیں، تقریب میں شہداء کے بچوں کو تحائف تقسیم کیے گئے، انہی شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔