صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ

April 10, 2024

صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

آصف زرداری نے شہباز شریف کو عید کی مبارکباد دی اور دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی۔