عید مناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کا خیال رکھیں، یوسف رضا گیلانی

April 10, 2024

فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عید مناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کا خیال رکھیں۔

ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے دشمن بہادر جوانوں پر حملے کر رہے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،آج کے دن اپنے ملک کی حفاظت کے دوران شہادت پانے والوں کو بھی یاد رکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بڑی ذمے داری دی گئی ہے، کوشش کریں گے قوم کی امنگوں کے مطابق پورا اتریں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، سیاسی مخالفین کے معاملات زیرِ سماعت ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیمبر میں آکر مجھ سے ملا۔