شاہ نورانی، حادثے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی

April 11, 2024

شاہ نورانی حادثے کا شکار افراد کی حادثے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو متاثرہ افراد نے حادثے سے پہلے بنائی تھی۔

حادثے کا شکار افراد کے ساتھ آنے والے مقصود جوکھیو نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کی۔

مقصود جوکھیو نے بتایا کہ ہم لوگ موٹر سائیکلوں پر آرہے تھے جبکہ متاثرہ افراد 2 ٹرکوں پر نورانی آرہے تھے۔

مقصود جوکھیو نے کہا کہ ہم نورانی کے مزار پر پہنچے تو اطلاع ملی دونوں ٹرکوں کو حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ نورانی حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد17ہوگئی، 12 شدید زخمی اور لاشیں حب، سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ شدید زخمیوں کو کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو حب سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔