احسان اللّٰہ چند روز میں علاج کیلئے انگلینڈ جائیں گے

April 11, 2024

پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ---فائل فوٹو

پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ اگلے چند روز میں علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے، انہوں نے فینز سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان اللّٰہ کے انگلینڈ میں علاج کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز نے بھی اس سلسلے میں تعاون کر رہی ہے۔

احسان اللّٰہ کہنی کی تکلیف سے سرجری کے باوجود مکمل نجات نہیں پا سکے وہ ری ہیب کے باوجود تکلیف کا شکار ہیں۔

فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے اپنے ایک پیغام میں فینز کو عید کی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ میں سرجری کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں، میرے لیے دعا کریں کہ میں جلد فٹ ہو جاؤں۔