بلوچستان، آج سے 20 اضلاع میں بارشیں متوقع

April 12, 2024

کوئٹہ میں گزشتہ روز گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد آج سے 20 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔