طاہر اشرفی کا سربراہ حماس اسماعيل ہنیہ سے فون پر رابطہ

April 12, 2024

حافظ طاہر اشرفی اور حماس کے سربراہ اسماعيل ہنیہ—فائل فوٹو

چیئرمين علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے حماس کے سربراہ اسماعيل ہنیہ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

اس موقع پر حافظ طاہر اشرفی نے حماس کے سربراہ اسماعيل ہنیہ سے فون پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ کےصاحبزادوں نے ديگر شہداء کی طرح عظيم قربانی دی ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا ہے کہ شہداء کی قربانياں رنگ لائيں گی اور فلسطین جلدآزاد ہو گا۔

اسماعيل ہنیہ نے جواب میں کہا ہے کہ ہمارے خاندان اور اہلِ فلسطين کو شہادتوں سے نوازانے پر اللّٰہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔

حماس کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ وقت قریب ہے جب ہم مسجدِ اقصیٰ ميں ایک ساتھ نماذ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ غزہ میں عید کے روز صہیونی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 جواں سال بیٹے شہید کر دیے۔

اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے حازم، محمد اور عامر شاطی ایک کیمپ میں پناہ گزینوں سے عید ملنے گئے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فضا سے ان کی گاڑی پر بم برسائے۔

اس حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہوئے ہیں۔