• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے، 3 پوتے شہید

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور تین پوتے بدھ کو غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔

حماس چیف اسماعیل ہنیہ نے عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکے بیٹے بیت المقدس کی آزادی کی جنگ کی راہ میں شہید ہوگئے۔

اسماعیل ہنیہ نے دوران انٹرویو مزید کہا کہ مجرم صفت دشمن انتقام اور قتل پر اتر آیا ہے اور کسی معیار اور اقدار سے عاری ہے۔

اس حوالے سے اسماعیل ہنیہ کے رشتہ داروں اور حماس کے آفیشلز نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ انتقام اور قتل کے جذبے کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔   

بتایا جاتا ہے کہ یہ حملے اس دوران ہوئے جب بین الاقوامی ثالثین جنگ بندی کا معاہدہ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

فوری طور پر تو یہ نہیں پتہ چلا کہ ان حملوں کا ان مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید