فائرنگ کے واقعات، دو افراد جاں بحق، خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 37 زخمی

April 13, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 37 افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق ریڑھی گوٹھ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 60 سالہ غلام نبی ولد محمد امین جاں بحق ہو گئے،واقعہ کے وقت مقتول اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھے جب انھیں نشانہ بنایا گیا،مقتول غلام نبی ریٹائرڈ اسکول ہیڈ ماسٹر تعلق ایک سیاسی جماعت سے بھی تھا،اہلخانہ کے مطابق بیٹے کے قتل کے بعد بھی ملزمان انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے، ملزمان کا تعلق قاسمانی برادری سے ہے جو سیاسی وابستگی بھی رکھتے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،ڈیفنس فیز 8 کے قریب کار سوار کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اور گاڑی میں بیٹھے افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی ،مقتول کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے ہے۔