اسماعیل ہانیہ کے صاحبزادوں اور پوتوں کی غائبانہ نماز جنازہ

April 13, 2024

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )جماعت اسلامی کی جانب سے شہر کی مختلف مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد قبلہ اوّل بیت المقدس اور انبیاء ؑ کی سرزمین فلسطین کی جدو جہد آزادی کی تحریک کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے صاحبزادوں، پوتوں اور دیگر فلسطینی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ شہر بھر میں سیکڑوں مساجد میں ادا کی گئی، جن میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور غزہ کے مظلوم و نہتے مسلمانوں سے بھر پور اظہار یکجہتی، اسرائیل و امریکہ کی دہشت گردی، عالم اسلام کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی گئی ۔دریں اثناء حافظ نعیم الرحمنٰ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر جماعت اسلامی اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی جدو جہد اور قربانیوں، ثابت قدمی اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کیا۔