ایم کیو ایم کے کارکن کی تدفین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اظہار تعزیت

April 13, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر تحریکی کارکن سید عامر علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج ہم ایک مخلص اور محنتی کارکن سے محروم ہو گئے، مرحوم سید عامر علی کی نماز جنازہ جامع مسجد عمر فیڈرل بی ایریا جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔