ناظم آباد کے علاقے مسرت کالونی میں ڈائیریا سے دو بچے جاں بحق، آلودہ پانی پینے سے بیشتر افراد کی حالت غیر ہوگئی

April 13, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد کے علاقے مسرت کالونی میں ڈائیریا سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ آلودہ پانی پینے سے بیشتر افراد کی حالت غیر ہوگئی جن کی تصدیق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسینٹرل نے کی،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مرتضیٰ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سرویلینس کاکام شروع کردیا گیاہے جبکہ طبی امدادی ٹیمیں متاثرین کو امداد فراہم کررہی ہیں، ان کا کہناتھا کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے تحقیقات کی ہدایت دی ہے ،ذمہ داروں کا تعین کرکے آئندہ تین روز میں تفصیلی رپورٹ ڈی جی ہیلتھ کے دفتر میں جمع کروائی جائے گی،انہوں نے 13 سالہ عباس اور 6 سالہ ملائیکہ کے ڈائیریا سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔