شہر میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوچکا، تراب زیدی کا قتل قابل مذمت ہے، شیعہ علماء کونسل

April 13, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ں ہو چکا ہے، تراب زیدی کا قتل قابل مزمت ہے،گزشتہ روز بھی گلشن چورنگی پر تین بچوں کے باپ اور والدین کے اکلوتے بیٹے تراب زیدی کو سفاکیت کے ساتھ بے رحم درندوں نے ہلاک کر دیا ، ہم وزیر اعلی سندھ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ کراچی کے حالات پر خصوصی نظر ثانی اور اسٹر یٹ کرائم کو ختم کر نے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں ۔