چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک کی اپیل پر یوم تجدید عہد پر ریلی کا اہتمام

April 13, 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک اور ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف کی اپیل پر 12اپریل یوم شہداء ہزارہ کے موقع پر ہزارہ وال نے یوم تجدید عہد منایا۔ اس مقع پر مانسہرہ میں چیئرمین تحریک سردار محمد یوسف نے کہا کہ شہداء ہزارہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ہم انکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ اگلے مہینے اسلام آباد میں صوبہ ہزارہ قومی کنونشن کا انعقاد کرینگے اور تمام قومی جماعتوں کو انکے وعدے یاد دلائینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا بل قومی اسمبلی اور ایوان بالا دونوں میں موجود ہے۔ اتفاق رائے کے بعد ایوان میں لایا جائے‘ اگر کوئی رکاوٹ پیدا کی گئی تو ہم دوبارہ عوام سے رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ مرکزی کنونیئر صوبہ ہزارہ تحریک پروفیسر سجاد قمر،سنیٹر طلحہ محمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔