ہمارے اسلاف نے اخلاص کیساتھ سنگ ہائے میل تعمیر کئے ہیں، ساجد نقوی

April 13, 2024

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے 45ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا ہے کہ مثبت سوچ، اتحاد کے فروغ، اسلامی تہذیب کی تلقین، اچھے معاشرے اور اچھے نظام کی طرف رہنمائی جاری ہے۔ عوام کو منظم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہمارے اسلاف نے اخلاص کے ساتھ سنگ ہائے میل تعمیر کئے ہیں جو روشنی کے مینار ہیں۔ ہم آنیوالی نسلوں کیلئے ایک روشن مستقبل کے نقیب ہیں۔