لڑکی سمیت دو افراد اغواء

April 14, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سےایک لڑکی اور لڑکے کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ سٹی کو محمد عرفان نے بتایاکہ میرا بھائی علی شان اور پھوپھا عمران 9اپریل کی رات سٹی صدر روڈ سے مال اٹھانے آئے جہاں سے میرا بھائی علی شان کچھ لینے گیا جو تاحال نہ ملا ۔ہمیں شبہ ہے کہ اسےکسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیا ۔تھانہ بنی کو خورشید نے بتایاکہ اس کی بیٹی(م) عمر16سال کو آصف نامی لڑکے نے اپنے بھائی عاطف کے ساتھ مل کر اغواء کر لیا۔