کروڑوں روپے لگاکر جیتنے والے ووٹرز کا خون نچوڑ رہے ہیں،ایپکا

April 14, 2024

کوئٹہ(پ ر) ایپکا سی اینڈ ڈبلیو کے صدر امیر محمد کاکڑ جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ چیئرمین محمد قاسم کرد علی احمد دہوار حیات خان اچکزئی و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوری نمائندے ملک چلانے میں ناکام ہو گئے عوامی نمائندے لو ٹ مار میں مصروف ہیں حالیہ انتخابات میں کروڑوں روپے لگا کر جیتنے والے اب ووٹ دینے والوں کا خون نچوڑ رہے ہیں، قرضے حکومتیں لیتی ہیں اور واپسی کیلئے ٹیکس لگا کر غریب عوام کی چمڑی ادھیڑی جاتی ہے غریب عوام کوراشن کی لائنوں میں لگا کر خود مراعات کےمزے لوٹے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ بجلی گیس ادویہ اور خوردنی اشیا پر لگائے گئے ٹیکسز نے عام آدمی کو نان شبینہ کا محتاج اور ٰخودکشی پر مجبور کردیا ہے۔