مثبت سرگرمیوں کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے‘ ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی

April 14, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری کھیل اور امور نوجوانان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ضرورت ہے ‘ کھلاڑی ملک و قوم کا سرمایہ اور سفیر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیات درانی واٹر اسپورٹس اکیڈمی میں درخت لگانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے ہنہ جھیل کوئٹہ میں پاکستان کینو اینڈ کیاک فیڈریشن اور حیات درانی واٹر اسپورٹس اکیڈمی انٹرنیشنل کے کھلاڑیوں کو کھیل کے کردار کو سراہا اور کہا کہ سماجی تبدیلی اور کمیونٹی کی ترقی کو آگے بڑھانا، اور امن اور سمجھ کو فروغ دینا کہ کس طرح ایتھلیٹس اور پوری اولمپک تحریک کھیل اور بامعنی سماجی سرگرمیوں کے ذریعے ایک پرامن، صحت مند اور پائیدار معاشرے میں فعال طور پر حصہ ڈالتے ہیں۔