ایران نے 185 ڈرون، 110 میزائل، 36 کروز میزائل داغے: اسرائیل

April 14, 2024

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 185 ڈرون، 110 میزائل اور 36 کروز میزائل داغے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق زیادہ تر ڈرون اور میزائل حملے ایران سے ہوئے جبکہ کچھ عراق، یمن اور شام سے داغے گئے۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ، امریکی مدد کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسرائیل پر ایرانی حملے کے جواب میں امریکی حکام کا مؤقف سامنے آ گیا۔

امریکی حکام کے مطابق امریکی فورسز نے 70 سے زائد ایرانی ڈرون اور کم از کم 3 بیلسٹک میزائل مار گرائے، ایرانی 3 بیلسٹک میزائلوں کو بحیرۂ روم میں موجود امریکی جنگی جہازوں نے روکا۔

امریکی ایڈمنسٹریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔

امریکی حکام کے مطابق خطے میں امریکا کے 2 ڈسٹرائر ہیں جو گائیڈڈ میزائل مار گرانے کی صلاحیت سے لیس ہیں۔