حکومت ڈاکوؤں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی، محنتی

April 15, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ کراچی سمیت سندھ میں حکومت و فورسز عوام کو امن وامان فراہم اورڈاکوئوںکو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوگئیں ہیں، عید کے دن بھی شہری ڈاکوئوں کی لوٹ مارسے محفوظ نہیں رہے، حکومت وپولیس خاموش تماشی بنی رہی جوحکمران اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ہے ،بجٹ کابڑا حصہ امن وامان کے نام پرخرچ کرنے کے باوجود عوام امن کو ترس گئے کوئی گھرگلی محلہ اورسڑک رہزنی کی وارداتوں سے محفوظ نہیں ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہرطرف مافیازکاراج ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد اور میٹروول میں ڈکوؤں سے مزاحمت پرشہید ہونے والے جماعت اسلامی کے ارکان سیدحامد علی ،میٹروول غربی میں شیرعالم اورجے آئی یوتھ کارکن ذاکرعباسی کے گھرپہنچ کرلواحقین سے تعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ شہرکراچی میں 91دنوں میں 23ہزاروارداتیں اسکے باوجو د اپنی ناکامی کااعتراف کرنے کی بجائے صوبائی وزیرداخلہ کا معمول کے واقعات قراردینا قابل مذمت اورمتاثرہ شہریوں کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے، شیر عالم، ذاکر عباسی، سید حامدعلی سمیت تمام شہریوں کے قاتلوں کو گرفتار اور قیام امن کے لیے موئثراقدامات کرکے سندھ حکومت اورادارے اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔