اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ،موٹر سائیکل برآمد

April 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کی سڑکوں پر شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے مبینہ سرغنہ علی اصغرکو زمان ٹا ئو ن پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملز م اسٹریٹ کرائم کی سیکڑوں وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم سے اسلحہ اور شہریوں کے چھیننے ہوئے موبا ئل فون برآمد ہوئے ہیں ،اتحاد ٹا ئون پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد ملزم ذیشان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق کربلا گراونڈ کے قریب پولیس پارٹی نے دوران چیکنگ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو مشتبہ اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،ایک ملزم فائرنگ کرتا ہوا موقع سےفرار ہوگیا ،گرفتار ملزم سے غیرقانونی پستول اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ،دریں اثنا پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار میں کارخانے پر چھاپہ مار کربھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ، مشینری و دیگر میٹیریل برآمدکرکے تین ملزمان میں کاشف ، محمد طالب اور نصیرالدین شامل ہیں۔