بلوچستان میں بارش کے دوران بجلی گرنے کے خطرات

April 15, 2024

کوئٹہ(جنگ نیٹ نیوز)پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے خطرات ہیں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے اموات ہو رہی ہیں، آسمانی بجلی عموماً کھلی و بلندمقامات پر گرتی ہے۔شہری آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، شہری گرج چمک کے دوران درختوں کے نیچے پناہ لینے اور بیٹھنے سے گریز کریں۔ کھلے آسمان تلے چمکدار اشیا بالکل نہ رکھیں، جانوروں کو کھلے مقامات پر نہ باندھیں، لوہے کی چیزوں، گاڑیوں اور کھمبوں سے دور رہیں، میدانی علاقوں، ساحلوں اور دیگر کھلے علاقوں میں نہ جائیں۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یہ بھی کہا کہ کھلے میں موبائل فون گیم، لینڈ لائن فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ کا استعمال نہ کریں، دوران گرج چمک موٹرسائیکل اور سائیکل پر سفر نہ کریں۔