جو ہار بیچنے پر سزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس موجود ہے، ترجمان بشریٰ بی بی

April 15, 2024

فوٹو: فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانے کا جو ہار بیچنے پر سزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت میں انکا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس ایک ہار کے اوپر چل رہا ہے۔

مشعال یوسفزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ ہار کی قیمت 300 کروڑ ہے۔ ان بیچاروں کو معلوم نہیں کہ ہار آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔

ترجمان بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم عدالت میں وہ ہار پیش کرنا چاہ رہے ہیں، ہار تحفے میں ملا تو ملٹری سیکریٹری بنی گالہ لائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا اس ہار کو توشہ خانہ میں جمع کروائیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہار توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد قیمت دے کر حاصل کیا گیا، اس ہار کی اصل قیمت ایک کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے، انہوں نے ہار کی قیمت 300 کروڑ کر کے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر مقدمہ کیا۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ہار اڈیالہ نہیں آنے دیا گیا اور آج بھی وہ ہمارے پاس موجود ہے۔ ان کی گیم ان پر ہی آن پڑی ہے۔