سوات، دیر اور چترال میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

April 15, 2024

فوٹو: فائل

پاک فوج کی جانب سے سوات، دیر اور چترال میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

چترال کے علاقہ دروش، سوات کے علاقوں بحرین، مدین، مٹہ اور دیر میں رابطہ سڑکیں زیر آب ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے دروش، بحرین، مدین، مٹہ اور دیر میں ہنگامی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر پاک فوج نے کئی رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چترال سے پشاور روڈ بند ہوگئی تھی۔ پاک فوج نے بھاری مشینری کی مدد سے سڑک سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی۔