کراچی: اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا، متعدد بچوں کی حالت غیر

April 16, 2024

تصویر بشکریہ ایدھی انفارمیشن

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں واقع ایک نجی اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا۔

اسکول میں دھواں بھر جانے کے باعث متعدد بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بچوں کو اسکول سے باہر نکال کر گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک 6 سالہ بچی پریا دختر معراج خان کو حالت زیادہ خراب ہونے پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔