ایران میں بحری جہاز میں موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

April 17, 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق ایران نےبحری جہاز میں موجود2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں پاکستانی شہری آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے۔ یاد رہے ایران میں قبضے میں لیے گئے اسرائیلی تجارتی بحری جہاز پر موجود دو پاکستانی ایران کی تحویل میں تھے۔ ایرانی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں پاکستانی شہریوں کو تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیا جائے گا۔ ایرانی سفارتی ذرائع کے مطابق روزگار کے لیے بحری جہاز پر موجود دونوں پاکستانی ایرانی مہمان ہیں۔