کراچی: آج رات ہلکی بارش کا امکان

April 17, 2024

—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور رات میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی میں شمال کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔