پی ایس ایکس 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کم ہوگیا

April 17, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کم ہوکر 70 ہزار 333 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 688 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔، جبکہ آج کم ترین سطح 70 ہزار 37 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں آج 40 کروڑ 20 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 795 ارب روپے ہے۔