اولمپکس افتتاحی تقریب کیلئے فرنچ ایتھلیٹس کے یونیفارم کی رونمائی

April 18, 2024

کراچی(جنگ نیوز) پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کیلئے میزبان فرنچ ایتھلیٹس کے یونیفارم کی رونمائی کردی گئی۔ معروف ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس ٹکسیڈو سے متاثر ہیں جس میں خصوصی مٹیریل استعمال کیا گیا ہے۔ جیکٹ کے لیپلز میں سرخ اور نیلے رنگ کا نقش ہے جو فرانسیسی پرچم کی عکاسی کرتا ہے اور برانڈ کے دستخطی رنگوں والے پٹینا چمڑے کے جوتے ہیں جبکہ خواتین جیکٹس کی آستینیں شارٹ رکھی گئی ہیں۔ فرانسیسی کھلاڑی برلوٹی ٹرینر یا چمڑے کے لوفر بھی پہنیں گے۔