دس سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی اور قتل کرنیوالا ملزم پڑوسی نکلا

April 18, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) دس سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی کانشانہ بناکر قتل کرنے والا سفاک ملزم اس کاپڑوسی نکلا۔ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم فلک شیر کو گرفتار کرلیا۔چند روز قبل 10سالہ (ع )کو اغواء کرکےزیادتی کرنے کے بعد قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی گئی تھی ۔ پولیس کے مطابق ملزم فلک شیرمقتولہ بچی کا پڑوسی ہے جس نےدوران تفتیش اعتراف جرم کیا۔