انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

April 18, 2024

—فائل فوٹو

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 166 پوائنٹس کے اضافے سے 70 ہزار 499 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔