کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملیر باغ ابراہیم میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے 3 نوجوانوں سے موبائل فون چھین لئے جبکہ ایک نوجوان کے پاس کچھ نہ ملنے پر اسے تھپڑ جڑ دیا اور دن دیہاڑے واردات کرکے باآسانی فرار ہو گئے، واقع کی سی سی ٹی ڈی فوٹیج سامنے آگئی ۔