دبئی اور شارجہ میں طوفانی بارشوں کے باعث پی آئی اے سمیت مختلف پاکستانی ایئر لائنز کا فضائی آپریشن متاثر ہوا، ترجمان

April 19, 2024

اسلام آباد (اے پی پی)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی اور شارجہ میں طوفانی بارشوں کے باعث پی آئی اے سمیت مختلف پاکستانی ایئر لائنز کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا فی الفور آغاز کر دے گا۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی اور شارجہ میں طوفانی بارشوں سے فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائنز دبئی ایئرپورٹ پر سہولتوں کی بحالی کی منتظر ہیں، صورتحال بحال ہوتے ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا فی الفور اغاز کر دے گا۔