جی پی او نائٹ پوسٹ آفس میں جمع شدہ رقوم اگلے گیس بل میں پھر شامل

April 19, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) محکمہ سوئی گیس اور پاکستان پوسٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ کے فقدان نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔ جی پی او راولپنڈی نائٹ پوسٹ آفس میں مقررہ تاریخ سے قبل جمع شدہ گیس بل دوبارہ لگ کر آ گئے جس پر حکام نے صارفین کو سواں آفس رجوع کرنے کی راہ دکھا دی۔ شہریوں نےکہا کہ چالیس کے لگ بھگ شکایات کا نوٹس لیا جائے۔