ضلع کچہری اور راجہ رام میں آگ لگنے کے واقعات

April 19, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر )آگ لگنے سے واقعات سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تفصیل کے مطابق ضلع کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کی چھت پر آگ لگ گئی ،آگ تاروں میں لگی ،ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ،ریسکیوکے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ تھانہ رام کے علاقے 13فیض راجہ رام میں آصف نے غیر قانونی پٹرول پمپ یونٹ لگایا ہواتھا جہاں پر تیل کی ٹینکی والی گاڑی میں سے تیل ڈالا جا رہا تھاکہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیا ،آگ لگنے سے کریانہ کی دکان اور پٹرول پمپ یونٹ میں موجود 30سے35لاکھ کا نقصان ہوا۔