خواتین کو کاروبار کیلئے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے، ریونیو اتھارٹی

April 20, 2024

پشاور (جنگ نیوز) خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی اور یو ایس ایڈ کے پروگرام برائے اقتصادی ترقی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں کام کرنے والی کاروباری خواتین کے لیے سیلز ٹیکس آن سروسز پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اور ان کو موقع پر کیپرا کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی۔ورکشاپ کا انعقاد پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا جہاں پر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے80 سے زائد کاروباری خواتین کو ان کا کاروبار کیپرا کے ساتھ رجسٹر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ یو ایس ایڈ اپنے پروگرام برائے اقتصادی ترقی و بحالی کے تحت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی کاروباری خواتین کو کاروبار چلانے کیلئے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ان خواتین کو پشاور مدعو کیا گیا تاکہ ان کو خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے متعلق تربیت دی جائے ۔