ٹاؤن اور قمردین گڑھی سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چوری

April 21, 2024

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے مختلف علاقوں ٹاؤن اور قمردین گڑھی سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چوری کرلی گئی ، پولیس نے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ رحمان باباکو رپورٹ درج کراتے ہوئے اکرام اللہ نے بتایا کہ وہ انعام پل کا رہائشی ہے ، اس سے قمردین گڑھی چوک میں جیب سے کسی نے موبائل فون نکال لیا تھا ، وہ معلومات کررہا تھا اور اسے پورا یقین ہے کہ یہ موبائل ملزمان ہارون ولد سیفوراور رشید ولد گل رحمان ساکنان عطاءمحمد گڑھی نے اس کی جیب سے نکالا ہے۔