بزنس کمیونٹی مشکلات سے دوچار ہے، ارباب عثمان

April 23, 2024

پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ارباب عثمان خان نے کہاہے کہ صوبے میں ایکسائزوپراپرٹی ٹیکس کی شرح میں اضافے کی وجہ سے بزنس کمیونٹی مشکلات سے دوچار ہے، کاروبار تباہ ہوگیاہے اور اس کادیرپا اثر دوسری صنعتوںپر بھی براہ راست پڑاہے ۔ٹیکسز میں اضافہ سے حکومت کو بھی نقصان پہنچ رہاہے ، محاصل کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ حکومت کو چاہئےے کہ وہ ایکسائز ٹیکسزکوکم کرنے کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ٹیکس کی شرح کوبھی 10 فیصد سے نیچے لائیں جس سے بزنس کمیونٹی کوبھی فائدہ ہوگا اور حکومت کو بھی خاطر خواہ ریونیوحاصل ہونے میں مدد ملے گی ایک بیان میں ارباب عثمان نے کہاہے کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے حکومت کو چاہیئے کہ بزنس کمیونٹی کو فی الفور زیادہ سے زیادہ ریلیف دی جائ۔ کارباری طبقے کو مراعات دینے سے معیشت مستحکم کرنے میںمدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ بھاری ٹیکسز کا نفاذ کمزور معیشت،تجارت اور صنعتوں کیلئے تشویشناک ہے۔