ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت اجلاس

April 23, 2024

پشاور(جنگ نیوز)پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ نامہ پر عملدرآمد، فیول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظرکرائے کے تعین اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کرائے کے تعین کے لیے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی چیئرمین شپ میں کمیٹی کے قیام کی ہدایات جاری کیں۔ کمیٹی جلد از جلد گاڑیوں کے اخراجات کے جائزے کے بعد کرایے کے تعین کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرنے کی پابند ہو گی جس کے بعد حتمی کرایہ نامہ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا۔