کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور وزارتِ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی اور سیکریٹری داخلہ کو حلف نامہ کے ساتھ تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ مختلف ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں جلد پیشرفت کی توقع ہے۔