خاور مانیکا کی اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج کروانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

April 24, 2024

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر آج سماعت نہ ہو سکی۔

لاہور ہائی کورٹ میں خاور مانیکا کی اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج کروانے کی درخواست پر سماعت ہونی تھی۔

عدالتِعالیہ کے جسٹس شکیل احمد کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔

خاور مانیکا کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے زمین پر قبضے کا مقدمہ حقائق کے برعکس درج کیا۔