میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن

April 24, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں۔

افضل چن نے نجی ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ جس کے لیے میں خود تحریک انصاف کے پاس گیا تھا لیکن پی ٹی آئی نے بات چیت سے انکار کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت غلطی پر غلطی کر رہی ہے۔