جیوتیکا کو فلم سری کانت میں کام کیلئے کس نے راضی کیا؟

April 26, 2024

ساؤتھ فلموں کی مقبول اداکارہ جیوتیکا کی حال ہی میں ہندی فلم انڈسٹری میں اجے دیو گن کی فلم شیطان میں واپسی ہوئی ہے جس میں معروف اداکار مادھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہجیوتیکا زیادہ تر ساؤتھ کی فلم انڈسٹری میں تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میںتشار ہیرا نندانی نے جیوتیکا کے شوہر اداکار و فلم پروڈیوسر سوریا کو اس بات کا کریڈٹ دیا کہ انھوں نے جیوتیکا کو سری کانت میں کام کے لیے راضی کیا۔

تشار ہیرا نندانی کا کہنا تھا کہ وہ جیوتیکا کے بڑے پرستار ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے جیوتیکا سے سری کانت بھولا کی ٹیچر کا کردار ادا کرنے کےلیے رابطہ کیا تھا تاہم انھوں نے منع کر دیا۔

انکا کہنا ہے کہ وہ کافی تامل فلموں میں جیوتیکا کے کام کو دیکھ چکے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ بڑی اداکارہ ہیں، تاہم اگلے روز انھوں نے مجھے بتایا کہ وہ کام کےلیے تیار ہیں۔

جیوتیکا کا کہنا تھا کہ انکے شوہر سوریا نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد انھیں اسکے لیے راضی کیا اور مجھے گھر بلا کر فلم میں کام کی تصدیق کی۔