عازمین حج کی امیگریشن کراچی میں ہوگی

April 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق کراچی سے حج پر جانےوالے پاکستانی عازمین کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر سہولتیں میسر ہوں گی، عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے کراچی میں ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر انتظامات آخری مراحل میں ہیں، عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔