خضدار: شوہر نے موبائل فون استعمال کرنے پر بیوی کا گلا دبا دیا

April 29, 2024

خضدار(نامہ نگار ) تحصیل زہری میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب رات گئے (س) نامی خاتون کو اس کے شوہر نےگھر میں گلا دبا کر قتل کردیا اور موقع فرار ہوگیا ۔لیویز انچارج عطاء اللہ زہری کے مطابق شک کی بنیاد پر مقتولہ خاتون کے شوہر کو شامل تفتیش کیا گیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے موبائل فون استعمال کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کیا ہے۔